گوجرخان(نامہ نگار)چیف آفیسر اظہر مجید کی ہدایت پر شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، انفورسمنٹ انسپکٹر چاندمبین نے عملہ تجاوزات کے ہمراہ شہر بھرمیں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کیااور تجاوزات کے مرتکب افراد کو مجموعی طور پربتیس ہزار روپے کے جرمانے کئے سی او اظہر مجید نے کہا ہے کہ تجاوزات کے حوالہ سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی بار بار آگاہ کر چکے ہیں کہ سرکاری رستوں میں کسی صورت تجاوزات نہ لگائی جائیں راستوں کو کھلا اور کشادہ رکھا جائے تاکہ لوگوں کی آمد ورفت باآسانی ہو سکے۔