راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ماں کا رشتہ خوبصورت ترین اور بے لوث ہے دنیا کا کوئی رشتہ اس کا متبادل نہیں ہوسکتا ،ماں انسان کا سب سے مضبوط سہارا اور اسکی طاقت ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارممتاز علم دوست شخصیت پرنسپل سینٹ مری اکیڈمی پروفیسر نپولپن گومز نے انٹرنیشنل مدر ڈے کی مناسبت سے درسگاہ میں منعقدہ خصوصی ایونٹ میں کیا ۔اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماں وہ ہوتی ہے جو بچوں کو بتاتی ہے کہ وہ سب سے اچھے اور خوبصورت ہیں دنیا میں کوئی بھی ماں ایسی نہیں ہو گی جس نے اپنے بچے کو کبھی بدعا دی ہو ، ماں ہی انسان کے لئے سب سے مضبوط سہارا ہوتی ہے جب بھی انسان دکھی ہوتا ہے یا اپنے آپ کو کمزور سمجھتا ہے یا تکلیف میں ہوتا ہے تو اسے جو ذات سب سے زیادہ سہارا دے سکتی ہے وہ ماں ہوتی ہے۔ سینئر معلم حشمت فرانسزنے طلبا سے کہا کہ وہ ماں باپ کی خدمت کرکے انکا دل جیتیں ، دعائیں لیں انکی دعائیں تقدیر بدل دیتی ہیں۔ پروگرام کے دوران طلباو طالبات نے مختلف ٹیبلوز میں مائوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
دنیا کا کوئی رشتہ اس کا متبادل نہیں :پروفیسر نپولپن گومز
May 15, 2024