جندر باڑی سے ایبٹ آباد دو فٹ واٹر سپلائی سکیم تاحال علاقے کو نہ مل سکی 

May 15, 2024

 اسلام آباد ( وقائع نگار )جندر باڑی سے ایبٹ آباد دو فٹ واٹر سپلائی سکیم کے پی سیپ پراجیکٹ  کے خلاف لوئر گلیات کی دس ویلج کونسلز کے بلدیاتی نمائندگان تمام جماعتوں کے رہنماں  اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے بڑا ہوتر احتجاجی مظاہرہ ریلی شدید نعرے بازی ! ایک واٹر سپلائی سکیم پہلے ایبٹ آباد کو دے رکھی ہے بغیر مشاورت جبری اور زبردستی دوسری واٹر سپلائی سکیم لگانا لوئر گلیات کے ساتھ ظلم قرار دے دیا گیا اس سکیم پر درجنوں تحفظات سامنے آگئے،کسی صورت لوئر گلیات سے ایبٹ آباد دوفٹ واٹر سپلائی سکیم نہیں لگنے دیں گے مظاہرین نے آئندہ مری روڈ بند کرنے اور Kpcip پراجیکٹ کو زور بازو بند کرنے کا اعلان کردیا ! بڑا ہوتر احتجاجی مظاہرے شدید غم و غصہ روڈ کی پانچ فٹ کھدائی اور لوئر گلیات کو پانی سے محروم کرنا بڑی سازش قرار دے دیا گیا ! مرجائیں گے مٹ جائیں گے لوئر گلیات کو پانی سے نہ محروم ہونے دیں گے اور نہ ہی سیاحت کو تباہ کرنے کی سازش کامیاب ہونے دیں گے تمام جماعتوں کے رہنماں اسٹیک ہولڈرز وی سی چیئرمینز بلدیاتی ممبران نے ایکا کرلیا۔

مزیدخبریں