پشاور میڈیکل کالج ، پشاور ڈینٹل کالج رفیدہ نرسنگ کالج کا نودکیشن 2024

تقریب میں پشاور میڈیکل کالج، پشاور ڈینٹل کالج، اور رفیدہ نرسنگ کالج کے مختلف سیشنز سے فارغ ہونے والے گریجویٹس کو ان کی محنت اور لگن کے اعتراف میں میڈلز سے نوازا گیا۔ بی ڈی ایس گریجویٹ فائما فوزان نے تیرہ گولڈ میڈلز کے ساتھ نمایاں مقام حاصل کیا۔اسی طرح خانسہ نے بارہ ،لالینہ تاج حمید ، امامہ گل لالہ نینو نو، زینب نور،امنہ اختر علینا علی ،شگفتہ ناز ، آمنہ اختر ،زینب نور نے اٹھ اٹھ ،حبا سجاد نے چھ ،سنیرا عنایت، سارہ دانش نے اور حامناافراز نے چار چارجبکہ حنا طاہر، لائبہ جلال، ماہنور فاطمہ اور ثمرین،عائشہ صدیقہ ،رشہ خالد نے تین  تین جبکہ ملائکہ خان اور گلالء نور اور ہاجرہ امجدنے دو دو گولڈ میڈل حاصل کیے، جبکہ, ملیحہ آفریدی 1,زینب صادق ،زحوا سلام،امامہ علی،عروبہ امین ،کنول وہاب،مروا اشفاق ، ایک ایک طلائی تمغہ حاصل کیا۔
 ایم بی بی ایس گریجویٹس  حافظہ عائشہ جاوید نے 10 ، حماد خلیل اور بی بی مریم نے 9,9 ، محمد قاسم صافی نے 8 جبکہ سیدہ تبریک مطاہر نے 6 عشرت فاطمہ اور مومنہ رحمان،زینب یوسفی ،ماریہ ثاقب نے 5، 5،سیداویس علی شاہ نے چار،ضیاء اللہ، رابعہ رحیم ، رابعہ احتشام  نے 2،2 میڈل حاصل کئے۔اسی طرح مظہر شہزاد ،احمد عمار خٹک ،طارق عزیز ،حرازمان،حرا طاہر ،ماہ نور عطاء اللہ ،الیاس احمد ،عریشہ حور شہزادی ،سندس پرویز ،عماراحمد،اقرت الایمان ،ایمان فضل نے ایک ایک طلائی تمغہ حاصل کیا۔
۔  بی ایس نرسنگ  کے گریجویٹس  مہرالنساء ، حبیب الرحمان، سارہ فلبوس، رومان خان، زوہیب سمیع اور محمد عثمان کو بھی میڈل دیئے گئے۔پوسٹ گریجویٹ نرسنگ گریجویٹس سنبل وارث، عظمیٰ شاہین، غزالہ زرین، آمنہ بی بی، فریال رفاقت، نائلہ محب اور عالم زیب کو بھی مثالی کارکردگی پر تمغہ ملا۔
پی ایچ ڈی سکالرڈاکٹر عباس سلیم خان  کے علاوہ ایم فل سکالرز ڈاکٹر ثناء احمد ،ڈاکٹر ثمینہ رحمان ،ڈاکٹر عامرا حیات اعوان ،ڈاکٹر رفعت شمیم، ڈاکٹر صاحبزادی فاطمہ طارق، سارا یوسف سعدیہ رفیق، نتاشا کامران، اعجاز احمد، اشفاق احمد اور ماریہ حنیف کو بہترین تحقیقی کاوشوں پر طلائی تمغے دیئے گئے۔
 کانوکیشن 2024 کا انعقاد تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے حامل گریجویٹس  کی حوصلہ افزائی کے لئے کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد لگن، استقامت اور علم کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

ای پیپر دی نیشن