صدر زرداری کے صوبے میں کرپٹ حکمرانی کا دور دورہ ہے،فاروق ستار

اسلام آباد (آئی ا ین پی ) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ صدر زرداری کے صوبے میں کرپٹ حکمرانی کا دور دورہ ہے،سرعام کرپشن کے بازار گرم ہیں، نوجوانوں کے حقوق سلب ہوئے ہیں ،جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دی گئیں ہیں، آج بھی اشتہار میں سندھ دیہی اور سندھ شہری کی بات کی جاتی ہے وہ منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف ارڈر پر  صدارتی انتخاب پر بحث کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا صوبہ سندھ آپ کیلئے ٹیسٹ کیس ہے میرے بچے نہ لاہور نہ لاڑکانہ کا ڈومیسائل بنا سکتے ہیں خواتین کے پرس چھیننے جاتے مزاحمت پر نوجوان قتل ہوتے ہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے باوجود اڑھائی کروڑ لوگ سطح غربت سے نیچے گئے ہیں لوگوں کو خود مختار نہیں بنایا گیا ہیروبینہ خالد کو کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ کی بجائے بینظیر انکم جنریشن پروگرام بنایا جائے ۔کراچی کو ترجیح پر دیکھے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترقی کے لیے جو نسخہ کیمیا ہے وہ ایم کیو ایم کا ترمیمی بل ہے آپ بلدیات اور مقامی حکومت کو اختیار دیں ۔ایک وزیر تعلیم پچاس ہزار سکولوں کو ٹھیک ہی نہیں کرسکتا ہے فاروق ستار نے کہا کہ یار ماضی کے حکمران کہتے تھے کہ  ہم اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں آپ کو ان باتوں پر معافی مانگنی چاہیے آپ سمجھتے ہیں اسٹیبلشمنٹ میرے ساتھ ہو تو ٹھیک ہے۔ورنہ سب کچھ غلط ہے ۔آپ کہتے تھے آپ کا کوئی احتجاج لانگ مارچ کامیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کے حکمرانوں سے سبق سیکھنا چاہیے ۔کل جو شخص اقتدار میں تھا اج وہ جیل میں ہے۔اج وہ جیل میں ہے تو کل اپ بھی جیل میں ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن