سائوتھ ایشین ٹیلی کام ریگولیٹرز کونسل کے تین روزہ اجلاس کا آغاز 

May 15, 2024

اسلام آاباد(نمائندہ نوائے وقت)سائوتھ ایشین ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹرز کونسل (ایس اے ٹی آر سی) کا پالیسی ریگولیشن اینڈ سروسز سے متعلق پہلا اجلاس آج اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں شروع ہوا۔ ایشیا پیسیفک ٹیلی کمیونٹی (اے پی ٹی) کے زیر اہتمام اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی میزبانی میں منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی اجلاس میں جنوبی ایشیائی ممالک کے ریگولیٹری ماہرین اور پالیسی سازوں کا تعلق  افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، ایران، بھارت، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا سے ہے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز افتتاحی تقریب سے ہوا جس میں شعبہ ٹیلی کام اور حکومتی اسسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اے پی ٹی کے سیکرٹری جنرل مسانوری کونڈونے مندوبین پر زور دیا کہ وہ ورکشاپ میں پیش کردہ موضوعات میں فعال طور پر حصہ لیں اس موقع پر انہوں نے میزبانی پر پی ٹی اے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ پی ٹی اے جو سیٹرک ورکنگ گروپ برائے پالیسی، ریگولیشن اور سروسز (پی آر ایس) کی بھی صدارت کر رہے ہیں

مزیدخبریں