اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لیجانے میں حکومت کی مدد کیلئے تیار ہیں،پاکستان میں توانائی کے مسائل کا حل ضروری اور بزنس دوست ماحول ہونا چاہییبزنس دوست ماحول کے بغیر برآمدات کو 2030 تک 100 ارب ڈالر تک لیجانا ممکن نہیں ہوگا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ایکسپورٹ انڈسٹری کو مراعات دی جائیں۔صدر فیڈریشن عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سعودی کاروباری وفد کا دورہ پاکستان نہایت مثبت رہاہے سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے بھی سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے۔چین کے ساتھ جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں اقتصادی زونز پر بات آگے بڑھائی جائے اقتصادی زونز میں صنعتیں لگیں گی تو ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گیپاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں سرمایہ کاری کے ذریعیہی ملکی معیشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
ملکی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لیجانے میں حکومت کی مدد کیلئے تیار،عاطف اکرام
May 15, 2024