راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ( ن) کے رہنماء رکن قومی اسمبلی ین اے56 محمد حنیف عباسی نے ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف کے ہمراہ آر ڈی اے کی جانب سے تعمیر کی جانے والی اصغر مال روڈ کا دورہ کیاڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزی مرتضیٰ نے اصغر مال روڈ کے تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آر ڈی اے اصغر مال کو ماڈل روڈ بنا رہا ہے جہاں کام کا معیار بہترین ہے سڑک کی تعمیر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور باقی ماندہ کام بھی ہفتے کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف نے بتایا کہ اصغر مال روڈ کی روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈریجنگ/ڈیسلٹنگ کا کام واسا کی طرف سے کیا جا رہا ہے حالانکہ یہ واسا کی ذمہ داری نہیں ہے تاہم ڈی جی آر ڈی اے کی ہدایت پر واسا نے جدید ترین ونچ مشینیوں کی مدد سے یہ کام سر انجام دیا ہے انہوں آئندہ مون سون سیزن کے لیے واسا راولپنڈی کی تیاریوں کے بارے میں بھی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واسا لئی نالہ اور شہر کی tributaries کی ڈریجنگ/ڈیسلٹنگ کا کام جلد شروع کرے گا جس کیلئے ٹینڈرنگ پراسیس شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نیکہا کہ واسا راولپنڈی کی جانب سے عوام الناس کی آگاہی کے لیے ایک جامع آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کچرا اور کوڑا کرکٹ کو نالوں اور سیوریج لائنوں میں نہ پھینکا جائے۔ کیونکہ یہ نالوں میں پانی کے بہاو میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔ اور اپنا کوڑا کرکٹ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بنز میں ڈالیں اس موقع ایم این اے محمد حنیف عباسی نے سڑک کے کام اور سڑک کنارے نالوں کی صفائی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کے کام کو فوری مکمل کیا جائے تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکیں انہوں نے آر ڈی اے اور واسا کی کاوشوں کو سراہا شہر بھر کی روڈ سائیڈ ڈرینز بلاک ہونے کیوجہ سے موسم برسات میں اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔ شہر میں تمام روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈیسلٹنگ کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے اور متعلقہ محکمے مون سون کے موسم کے آغاز سے قبل ان نالوں کی صفائی کو یقینی بنائیں۔