سی سی پی اورڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

May 15, 2024

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) اور پاکستان بار کونسل کے ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن (ڈی ایل ای) نے قانون کے طلباء  اور وکلاء  میں کمپٹیشن قانون کی آگاہی کے لئے  ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں ۔دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی سیکرٹری قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر، چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو،  ممبر سی سی پی سلمان امین، سی سی پی کی سینئر لیگل ایڈوائزر بیرسٹر عنبرین عباسی، ڈائریکٹرڈی ایل ای بیرسٹر اْسامہ ملک ،پاکستان بار کونسل کے سینئر نمائندوں اور سی سی پی کے سینئر حکام نے شِرکت کی۔ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کو پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ آرڈر کے تحت قائم کیا ہے جس کا مقصد لیگل ایجوکیشن کے معیار کو بڑھانا اور  لیگل ایجوکیشن کو فروغ دینا، اساتذہ کو تربیت فراہم کرنا، اور قانونی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ سی سی پی مارکیٹ میں کمپٹیشن کو ریگولیٹ کرتا ہے، کارٹلز، مارکیٹ کے غلط استعمال کو روکتا ہے اور صارفین کو کمپٹیشن مخالف رویے سے بچاتا ہے۔مفاہمت نامے کے تحت، سی سی پی اور ڈی ایل ای اپنے متعلقہ مینڈیٹ کے اندر مشاورت اور تعاون کے ذریعے کمپٹیشن قانون کی آگاہی بڑھانے کے لیے تعاون کریں گے۔

مزیدخبریں