اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ سے چوہدری شاہد اقبال ڈھلوں ایڈوکیٹ سابق جج انکم ٹیکس کی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر بخآری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے شولیتی پروگرام کا انعقاد سینٹرل سیکرٹریٹ پیپلز پارٹی اسلام آباد میں ہوا سابق انکم ٹیکس جج شائد اقبال ڈھلوں ایڈوکیٹ نے سنٹرل سیکرٹریٹ میں منعقد ایک تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اس موقع پرسیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر بخآری نے کہا کہ۔پاکستان پیپلز پارٹی ہی غریب اور چیرمین۔ بلاول بھٹو محروم مظلوم۔طبقات کی نمائندہ جماعت اور عوام کے آئینی معاشی حقوق کیلئے موثر اور توانا آواز ہیں پیپلز پارٹی ادوار میں ہی عوام کے مسائل حل کرنے کے عملی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔