نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز منظور

May 15, 2024 | 12:44

پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ مذاکرات کے دوران نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نان فائلرز پر کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز دی جس سے آئی ایم ایف نے اتفاق کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیش نکلونے پر ایڈوانس کی مد میں 15 ارب روپے سے زائد ٹیکس سالانہ اکٹھا کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مزیدخبریں