کراچی اورحیدرآباد میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم 25 مئی تک جاری رہے گی۔

کراچی اور حیدرآباد میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم 25 مئی تک جاری رہے گی۔ کراچی کے 7 اور حیدرآباد کے 1ضلع میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم پراجیکٹ ڈائریکٹرای پی آئی سندھ ڈاکٹر نعیم نے بتایا کہ یہ ویکسین 9 ماہ سے 15سال تک کی عمر تک کے بچوں کیلئے ہے، مہم میں 7 ہزار رضا کارحصہ لے رہے ہیں۔ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ 31وین سروسز کے ذریعے اسکولزمیں بھی ٹائیفائیڈ ویکسین لگائی جائیں گی، 89 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاوکی ویکسین دینے کا ہدف مقرر ہے۔ ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ آلودہ پانی اورکھانا ٹائیفائیڈ کے پھیلاوکا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائیفائیڈ کا علاج ممکن ہے اس سے بچاو کیلئے پانی کو ابال کرپینا چاہیے، ٹائیفائیڈ سے بچاو کیلئے پرانی ویکسین،اینٹی بائیوٹک کام نہیں کررہی تھیں، نئی ویکسین ٹائیفائیڈ سے بچاو کیلئے کام کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن