30 جون سے سیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی۔شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں،ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ، بہتر ہے اب سزائیں دیں اور جان چھوڑیں۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی گواہی نہیں، میں نے اسلام آباد کی 3 عدالتوں میں پیش ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا انجن دھواں دے رہا ہے، 30 جون سے سیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی ، مہنگائی کے خلاف لوگ ایسے ہی نکلیں گے جیسے کشمیر اور راولا کوٹ میں نکلے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر سب کہہ رہے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، اس ملک میں انصاف کا مذاق اور انصاف کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں، میرا تعلق بانیٔ پی ٹی آئی سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن