اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے خبردار کیا ہے کہ حالات ایک جیسے نہیں رہتے،ایک ایک کو یاد رکھیں گے اور بدلہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے سب سے پہلے وکلابرادی کے پاس جائیں گے۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ صرف پی ٹی آئی کی جنگ نہیں ،قانون اور آئین کو رونداجارہا ہے، جہاں آئین کی بالادستی نہیں ہوتی وہ معاشرے ٹوٹ جاتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کرتے تو آج صورتحال کچھ اور ہوتی ، بانی پی ٹی آئی نے کہا آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے کھڑاہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے کسان روڈ پر بیٹھے اوررور ہے ہیں ،ذمہ دارکون ہے؟ نگراں حکومت اورموجودہ حکومت ایک دوسرےپرذمہ داری ڈال رہی ہے. اٹارنی جنرل اور وزیرقانون کےبیانات کی مذمت کرتا ہوں۔اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے. ہمیں جلسے کی اجازت نہیں مل رہی لیکن حالات ایک جیسےنہیں رہتے،ایک ایک کویادرکھیں گےاوربدلہ لیں گے۔