اٹارنی جنرل ، وزیر قانون اور وزیر اطلاعات مستعفی ہوں:لطیف کھوسہ

اسلام آباد : رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے اٹارنی جنرل ، وزیر قانون اور وزیراطلاعات سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کارکنوں ، رہنماؤں کو پابند سلاسل کیا گیا. ہم بھی آگ کےدریا عبور کرکے یہاں تک پہنچے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آج ہم آئی ایم ایف سے بھیک مانگ رہے ہیں، ہوش کے ناخن لیں پاکستان کوبانی پی ٹی آئی ہی ترقی دے سکتا ہے. اوورسیز پاکستانی بانی پی ٹی آئی پر سب کچھ نچھاور کرتی ہے اور سالانہ 9 ارب روپے شوکت خانم کو دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جسٹس بابرستار کے خط کے بعد کل پریس کانفرنس کرکے ہرزہ سرائی کی گئی . اٹارنی جنرل کو میں نے انگلی پکڑ کر قانون سکھایا لیکن ایسی باتیں کبھی نہیں سکھائیں. اٹارنی جنرل ، وزیر قانون اور وزیر اطلاعات مستعفی ہوں۔تحریک انصاف کے رہنما  نے مزید کہا کہ سزا یافتہ شخص کو لندن سے لایا گیا ہے،ایئرپورٹ پر بائیو میٹرک کی گئی . بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بائیومیٹرک کےدوران گرفتارکیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کل ویڈیولنک پربانی پی ٹی آئی کی حاضری کا حکم دیا ہے. بانی پی ٹی آئی کل ویڈیو لنک پر پیش ہوں گے،ایوان میں بیٹھے لوگ تھرتھر کانپیں گے۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اپریل 2022سے ہم پر سیاہ دور مسلط کیاگیا. 2022سے ملک میں جو ظلم کیاگیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

ای پیپر دی نیشن