برلن (اے پی پی) روس کے سرگئی فیسکوف نے ورلڈ کپ سوئمنگ چیمپئن شپ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ ہفتہ کو سرگئی فیسکوف نے 100 میٹر انفرادی میڈلے میں مقررہ فاصلہ 50 اعشاریہ 95 سیکنڈ میں طے کر کے قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکہ کے ریون لوچٹی نے گزشتہ سال مانچسٹر میں مقررہ فاصلہ 51 اعشاریہ 15 سیکنڈ میں طے کر کے قائم کیا تھا۔