جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف میں دوسری اننگزمیںدووکٹوں کے نقصان پر139رنزبنالیے اور271رنزکی مجموعی برتری کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی

Nov 15, 2010

سفیر یاؤ جنگ
دبئی(این این آئی) جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف دوبئی ٹیسٹ میں دوسری اننگزمیںدووکٹوں کے نقصان پر139رنزبنالیے اور271رنزکی مجموعی برتری کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی اس قبل پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے380رنزکے تعاقب میں248 رنزپرڈھیرہوگئی، محمدحفیظ 60،اظہرعلی56،توفیق عمر42اوریونس خان35رنزکے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کے آخری 8 بیٹسمین ٹوٹل میں 104 رنز کا اضافہ کر سکےدبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دومیچوں کی سریزکے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جب پاکستان نے اپنی ادھوری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اس وقت پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوالیس رنز بنارکھے تھے ۔میچ کے تیسرے روز آوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی یونس خان تھے جو 35 رنز بنا کر بوتھا کی گیند پر ڈولیئرز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی جلد ہی گِر گئی جب کپتان مصباح الحق نو رنز بنا کر بوتھا کی گیند پر ہاشم آملا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ پاکستان کی طرف سے آوٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی عمر اکمل تھے جو 4 رنز بنا کر بوتھا کی گیند پر ڈیل سٹین کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ چھٹی وکٹ عدنان اکمل کی تھی جو دس رنز بنا کر ڈیل سٹین کی گیند پر وکٹ کیپر باوچر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ عبدالرحمٰن صرف ایک رنز بنا کر مورکل کی گیند پر ڈولیئرز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اب تک کامیابی سے جنوبی افریقہ کے اٹیک کا سامنا کرنے والے اظہر علی بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 56 رنز بنا کر مورکل کی گیند پر ہاشم آملا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس کے بعد وہاب ریاض کھیلنے کے لیے میدان میں آئے، لیکن دوسری طرف وکٹ پر موجود عمر گل نے تیزی سے کھیلنا شروع کیا اور ایک اوور میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 13 رنز بنائے۔ تاہم وہاب ریاض مورکل کی ایک گیند پر چوکا لگانے کے بعد اگلی ہی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ ہوئے۔ پاکستان کی آخری وکٹ دو سو اڑتالیس پر گری جب سعید اجمل دو رنز بنا کر مورکل کی گیند پر وکٹ کیپر باوچر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکل نے پانچ،بوتھا نے تین اور سٹین اورہیرس نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کے تیسرے دن کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے دوسری اننگزمیں دووکٹوں پر139رنزبنالیے آملہ 44اورکیلس 32رنزکے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں جبکہ پیٹرسن 26 رنز بنا کر عبدالرحمٰن کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ سمتھ 34 رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر آوٹ ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ آج چوتھے دن کاکھیل ہوگا۔
مزیدخبریں