امریکہ اور جاپان نے پاکستان کیلئے پچاس ،پچاس کروڑ ڈالرزکی امداد کا اعلان کیا۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ملکی تعمیر نو کے لئے عالمی برادری مزید کردا ادا کرے۔

Nov 15, 2010 | 15:51

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں پاکستان ڈویلپمنٹ فورم کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے بعض لوگ پاکستان کےخلاف منفی تاثر پیداکرنےکی کوشش کررہےہیں ۔ انہوںنے کہاکہ دہشگردی اور سیلاب نے پاکستان کے تمام شعبوں کو بری طرح متاثر کیا۔ وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے پاکستانی قوم اور عالمی برادری کی طرف سے بھرپور مدد کر نےپر شکریہ اداکر تےہوئےکہاکہ سیلاب سے جس قدر نقصان ہوا ہے اس کے لئے پوری دنیا کو مزید کردار اد ا کی ضرورت ہے ۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت پسند ہیں اور تنقید کا خیر مقدم کیا ہے لیکن بلا جواز تنقید سے مسائل جنم لیتے ہیں ۔وزیر اعظم نےکہا کہ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ جمہو ری حکومت کارنامہ ہے انہوںنے کہا کہ وہ قو م کو مایوسی کی بجائے امید کا پیغام دینا چاہتے ہیں ۔ اس موقع پر امریکہ او ر جاپان نے پاکستان کے لئے پچاس ، پچاس کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیاہے
مزیدخبریں