کراچی سے آنے والے ٹرک لاہور میں محکمہ خوراک پنجاب حوالے کر دیے گئے اسکے علاوہ کراچی سے چینی لے کر آنے والی ٹرین بھی لاہور پہنچ گئی ہے ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سعید الہی نے کہا کہ جس وقت عالمی مارکیٹ میں چینی چار سو ڈالر میٹرک ٹن تھی اس وقت وفاقی حکومت نے چینی درآمد نہیں کی جس کی وجہ سے چینی کا بحران پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا عید سے قبل بارہ ہزار ٹن چینی پنجاب منگوا لی گئی ہے اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میں چینی بہتر روپے فی کلو گرام کے حساب سے دستیاب ہوگی۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے چینی کی زائد قیمت وصول کرنے اورذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے۔