پیر کی صبح نامعلوم شدت پسندوں نے مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے لکڑو میں پرائمری سکول کو بارودی مواد سے تباہ کردیا،مہمند ایجنسی میں تباہ ہونے والے سکولوں کی تعداد سڑسٹھ ہوگئی،ادھر ایجنسی ہیڈ کوارٹرز غلنئی سے رات بھر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی جس متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی