نیٹو حکام نے افغانستان میں اتوار کے روزہونے والے حملے میں سات غیرملکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے

نیٹو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز طالبان جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی میں مزید سات نیٹو فوجی ہلاک ہوئے ہیں،اس سے قبل طالبان نے دعوٰی کیا تھا کہ صوبہ کنڑ میں فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں متعدد فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئیں ہیں ، راکٹ حملے کے بعد کیمپ سے شعلے اور دھواں اٹھتا دکھائی دیا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال افغانستان میں اب تک چھ سو تینتالیس غیر ملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ برس ان کی تعداد پانچ سو اکیس تھی،

ای پیپر دی نیشن