آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے تیئیس بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں تیئیس بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترقی پانے والوں میں افتخار وائیں، نوید مختار، جاوید بخاری، عامر عظیم باجوہ، محمد اقبال آسی، صادق مختار اور طارق غفور شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ عابد نظیر، ہدایت عارف وڑائچ، ظفر اقبال، انور علی حیدر، سجاد رسول، شاہد بیگ مرزا، عاصم باجوہ اور محمد توقیر احمد کو بھی ترقی دی گئی ہے ۔ ترقی پانے والے دیگر فوجی افسروں میں وقار احمد، اختر وحید، سلمان علی، محمد احمد، اعجاز شاہد، مقصود عباسی ، اور محمد فرحان شامل ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن