لاہوراور کراچی میں ریلوے ملازمین نے عید کے موقع پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا، ٹرینوں کی آمدروفت میں تاخیرکے باعث عوام کوشدید پریشانی کاسامناہے

Nov 15, 2010 | 21:52

سفیر یاؤ جنگ
ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں ریلوے ملازمین کی جانب سے ہڑتال کے باعث چار ٹرینیں سٹیشن پررکی رہیں، جن میں علامہ اقبال ایکسپریس،خیبر میل، عوامی ایکسپریس اورلاہور سے کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس شامل ہیں۔ہڑتال کے باعث عید کے موقع پر گھروں کو جانے والے ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے ملازمین کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے متعدد بار تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کے باوجود ابھی تک ادائیگی نہیں کی گئی جس سے ہم فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں، دوسری طرف کراچی میں بھی ریلوے ورکرز یونین نے تنخواہیں نہ ملنے پرریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورکینٹ سٹیشن پر عید سپیشل ٹرین کو احتجاجاً روک لیا گیا ۔ریلوے حکام کی جانب سے منگل کو تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔ جس کے بعد کراچی سے آنے والی عید سپیشل ٹرین دو گھنٹے کی تاخیر سےلاہور کے لئے روانہ ہوئی
مزیدخبریں