وفاقی وزیر برائے ماحولیات حمیداللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ ماحولیات کا تحفظ اور بقا سے آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو سکتا ہے

یہ بات انہوں نے اسلام آباد کے نواحی علاقہ لوئی بھیر کے مقام پر اینٹوں کے بھٹے گرائے جانے کے موقع پر کہی ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اینٹوں کے بھٹوں سے ذہریلے دھویں کا اخراج مہلک بیماریوں اور فضائی آلودگی کے پھینلے کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ کے قرب و جوار میں اینٹوں کےبھٹے جہازوں کی آمد ورفت کے لئے فضائی آلودگی کے باعث نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں ۔ حمیداللہ جان آفریدی نے کہا کہ ما حولیاتی تحفظ کے لئے شہری اپنا کردار ادا کریں تاکہ آئندہ نسلوں کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...