کراچی اورلاہورسٹاک مارکیٹوں میں تیزی رہی، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دس ہزارنوسو کی نفسیاتی حد بھی عبورکرگیا۔

کراچی سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آغازپر کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں اورانڈیکس چھتیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزارنوسو نوپوائنٹس پر بند ہوا۔ پیرکوکاروبارمیں مثبت رحجان سارا دن جاری رہا۔ کے ایس ای میں کاروباری حجم چھ کروڑ شیئرزرہا۔ مارکیٹ میں سب سے زیادہ کام جہانگیر صدیقی کمپنی کے شیئرزمیں ہوا۔ دوسری طرف لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ چودہ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزار چارسو سات پوائنٹس پر بند ہوئی، ایل ایس ای میں ایک سو اٹھارہ کمپنیوں کے اکتالیس لاکھ تریسٹھ ہزار آٹھ سو پچیس حصص کا کاروبارہوا جن میں سے تینتیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، چوبیس میں کمی جبکہ اکسٹھ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

ای پیپر دی نیشن