لاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اصلاح شدہ جنرل سیلزٹیکس کو مسترد کردیا، چیمبرکے صدرشہزادعلی ملک کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے نفاذ کوروکنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔

Nov 15, 2010 | 22:26

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہزادعلی ملک نے کہا کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ پراصلاح شدہ جنرل سیلزٹیکس نافذ کررہی ہے۔ جلد بازی سے کام لیا گیا تویہ ٹیکس معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پانچ سوارب روپے کی کرپشن روک لے تو ٹیکس کے نفاذ کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس موقع پرپاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خورشید عالم کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے کھالوں کا کاروبار پہلے سے ہی متاثر ہے، اس پر حکومت نے ہمارے کاروبار پرٹیکس لگا دیا تو ہم کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔
مزیدخبریں