پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دبئی میں جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو نو رنز بنالئے، کامیابی کے لئے ابھی بھی تین سوبیالیس رنزدرکارہیں۔

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان دبئی میں جاری ٹیسٹ سیریزکے پہلے میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تو اظہرعلی سینتیس اوریونس خان گیارہ رنزپرکھیل رہے تھے، محمد حفیظ چونتیس اور توفیق عمر بائیس رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، اس سے پہلے جنوبی افریقن کپتان گریم سمتھ نے ٹیم کی دوسری اننگزتین سو اٹھارہ رنزدو کھلاڑی آؤٹ پرڈکلیئرکردی اور پاکستان کوکامیابی کے لئے تین سو اکاون رنزکا ہدف دیا۔ جنوبی افریقن ٹیم کی دوسری اننگزمیں ہاشم آملہ اورجیک کیلس نے سنچریاں سکورکیں، دونوں کے درمیان دوسوبیالیس رنزکی ناقابل شکست پارٹنر شپ ہوئی۔ ہاشم آملہ ایک سو اٹھارہ اورجیک کیلس ایک سوپینتیس رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ یہ ان کی ٹیسٹ میچزمیں سینتیس ویں سنچری تھی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان اورسعید اجمل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستانی باؤلرزکھیل کے چوتھے روزایک بھی کھلاڑی کو آؤٹ نہ کرسکے۔

ای پیپر دی نیشن