خاکوں کیخلاف کئی شہروں میں حرمت رسول کانفرنسیں، ہزاروں افراد کی شرکت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) دینی و سیاسی جماعتوں کا توہین آمیز خاکوں اور امریکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج جاری ہے، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، وہاڑی ، جھنگ اور منڈی بہاﺅالدین میں حرمت رسول کانفرنسیں ہوئیں جن میں ہزاروں افراد نےگستاخانہ خاکوں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج کیا، جہلم اورسرگودھا میں خاکوں کی اشاعت کے خلاف جلسے منعقد کئے گئے۔ مقررین نے کہا مسلم حکمرانوں نے خاکوں کے مسئلہ پر امریکہ اور یورپ کی ناراضگی کے ڈر سے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے لیکن مسلم عوام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت میں ملوث افراد سے انتقام لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حافظ عبدالرحمن مکی نے گوجرانوالہ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کو آزادی اظہار رائے قرار دینا امت مسلمہ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ سیالکوٹ میں بھی بڑی حرمت رسول کانفرنس سے مولانا امیر حمزہ ، حافظ سیف اللہ منصور، مولانا عبدالعزیز المدنی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہی خود حقوق انسانی کی سب سے زیادہ پامالیاں کر رہے ہیں، دیگر کانفرنسوں سے خالد سیف الاسلام ، مولانا طاہر طیب بھٹوی ، مولانا بشیر خاکی، مولانا محمد یوسف ربانی، حافظ عبداللہ حنیف، قاری گلزار، مولانا سیف اللہ، مولانا یونس قصوری، مولانا اکرم ربانی ، مولانا اویس مجاہد، حافظ محمد اکرم و دیگر نے خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن