اسلام آباد (این این آئی) ترکمانستان کے صدر قربان علی میردی محمدوف نے دورہ پاکستان کو تاریخ ساز اور صدر آصف علی زرداری کو اپنا بھائی قرار دیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران ترکمانستان کے صدر نے کہا کہ ان کا یہ دورہ تاریخ ساز موقع ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی تازگی اور قوت ملے گی۔ سات منٹ کے خطاب میں انہوں نے چار مرتبہ صدر آصف علی زرداری کو ”میرا بھائی کہہ کر مخاطب کیا۔