میٹرو بس سسٹم، ٹکسالی سے شاہدرہ تک سڑک کی تعمیر کے لئے پیکج فائیو کی منظوری

Nov 15, 2012


لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے میٹرو بس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے ٹکسالی چوک سے شاہدرہ موڑ تک 3.3 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے لئے 2 ارب 67 کروڑ 74 لاکھ 67 ہزار روپے لاگت کے (پیکج فائیو) کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری گذشتہ روز پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 19ویں اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب جاوید اسلم نے کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پی اینڈ ڈی پنجاب عارف انور بلوچ کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں 5 دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی جن کی لاگت کا حجم 5 ارب 23 کروڑ 99 لاکھ 96 ہزار روپے ہے۔

مزیدخبریں