بیرون ملک سے آنیوالی کالز پر اضافی ٹیکس کیخلاف حکم امتناعی میں 30نومبر تک توسیع


لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے بیرون ملک سے آنے والی کالز پر اضافی ٹیکس کیخلاف جاری حکم امتناعی میں30 نومبر تک توسیع کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو پی ٹی اے کے وکیل نے تحریری جواب داخل کرواتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ بیرون ملک سے آنے والی کالز پر ٹیکس وفاقی حکومت کی ہدایت پر عائد کیاگیا۔ حکومت نے اپنا ریونیو بڑھانے کےلئے یہ فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ رولز اور قوانین کے دائرہ کار میں رہ کر کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ان کمنگ کال پر ٹیکس غیر قانونی اقدام ہے۔ پی ٹی اے آمدن بڑھانے کا ادارہ نہیں اس کا کام صرف صارفین کے مفادات کا تحفظ اور اجارہ داری ختم کرنا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کودلائل جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...