کولکتہ (آن لائن) خاتون بن کر میڈل جیتنے والے بھارتی مرد اتھلیٹ پنکی پرمانک نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ادارے مجھے خودکشی کرنے پر مجبور کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئی میڈیکل رپورٹ کی کاپی تاحال مجھے نہیں دی گئی ہے ۔میرے خیال اب تک بڑی سازش بنائی گئی ۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ سپورٹس کیریئر کے دوران منشیات استعمال کے باعث مجھ میں مردوں والے کچھ ہارمونز پیدا ہوئے ہیں۔