اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ٹرانسپئرنسی انٹرنیشنل نے ایف بی آر کی کالا دھن سفید کرنے والی ایمنسٹی سکیم پر سو¶موٹو ایکشن لینے کے لئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ہے، ایف بی آر کو 150 ارب روپے ٹیکس حاصل کرنے کے لئے 7500 ارب روپے کے کالے دھن کو سفید کرنا پڑے گا۔ ٹرانسپئرنسی کے مشیر عادل گیلانی کے مطابق ایف بی آر نے غیر قانونی ٹیکس سکیم متعارف کرائی جس پر سپریم کورٹ کو ایکشن لینا چاہئے۔ ایمنسٹی سکیم سے 150 ارب روپے ٹیکس حاصل کرنے کا ایف بی آر کا دعویٰ غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ 2008ءمیں بھی یہ سکیم لائی گئی تھی جس کے تحت صرف ایک ارب 54 کروڑ روپے حاصل کرنے کے لئے 77 ارب روپے کے کالے دھن کو سفید کیا گیا۔ ٹرانسپئرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے یہ خط مشیر عادل گیلانی نے لکھا ہے۔