مسلمان کشمیر کو آزاد کرانے کیلئے جدوجہد کریں: الظواہری

دوبئی (رائٹرز) القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ اور قوم پرستی کی بنیاد پر بننے والی ریاستوں کے نظریہ کے کردار کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلمان اسلامی شریعت کو تنازعات کے تصفیے کیلئے بروئے کار لائیں دیگر اصولوں، عقائد اور قوانین کے تحت فیصلوں کو مسترد کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں پر 5 مستقل ارکان کا تسلط ہے مسلمان نظام خلافت کے قیام کیلئے مل کر کام کریں، قوم پرستی کے ریاست کے نظریہ کو تسلیم نہ کریں، نظام خلافت کا قیام نبی کریم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان مقبوضہ علاقوں کی آزادی کیلئے جدوجہد کرےں۔ اس سلسلہ میں ایسی کسی ڈیل کو مسترد کر دیں جس کے تحت مشرکین کو مسلمانوں کے علاقوں کو کنٹرول کرنے کا حق مل جائے۔ انہوں نے فلسطین کے علاقوں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا بھی ذکر کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...