واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) صدر اوباما نے کہا ہے کہ انہیں ایسا نہیں لگتا کہ فوجی افسران نے خفیہ معلومات افشاءکیں۔ انہوں نے امیگریشن اصلاحات پر جلد کام شروع کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ ڈیوڈ پیٹریاس کے سکینڈل کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ آج ہم محفوظ ہیں جس کیلئے پیٹریاس کی گراں قدر خدمات ہیں۔ پیٹریاس کے ای میل سکینڈل سے ملکی سلامتی کو کسی خطرے کا ثبوت نہیں ملا۔ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے کا سفارتی حل چاہتے ہیں۔ ایران پر مذاکرات شروع کرنے کیلئے دبا¶ ڈالیں گے۔ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ بشارالاسد کو اقتدار چھوڑنا پڑے گا۔
پیٹریاس کے ای میل سکینڈل سے ملکی سلامتی کو خطرے کا ثبوت نہیں ملا: اوباما
Nov 15, 2012