امریکی جرنیلوں کے برے دن، جنرل ولیم کی تنزلی کا حکم

Nov 15, 2012

واشنگٹن(آن لائن)صدر اوباما کے دوبارہ منتخب ہونے کے ساتھ ہی امریکی جرنیلوں کے لئے برا وقت شروع ہوگیا، ہزاروں ڈالرز کی فضول خرچی پر امریکی فور سٹار جنرل کی تنزلی کے احکام جاری کر دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع لیون پنیٹا نے جنرل ولیم کپ وارڈ کی تنزلی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ہزاروں ڈالر فضول خرچی پر اڑائے ہیں۔پنٹا گان نے جنرل ولیم کپ وارڈ سے 82 ہزار ڈالرز کی واپسی کا مطالبہ کر دیا ۔حکام کے مطابق جنرل ولیم اب لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ریٹائر ہوں گے۔

مزیدخبریں