الیکشن کمشن، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وحیدہ شاہ کی اپیل سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد (ثناءنیوز) سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنما وحیدہ شاہ کی جانب سے الیکشن کمشن اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف دائر اپیل کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر صوبائی الیکشن کمشن اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کردئیے ہیں جبکہ مقدمہ کی مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ بدھ کوجسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس سرمد جلال عثمانی پر مشتمل عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے وحیدہ شاہ کی جانب سے ایڈووکیٹ حشمت حبیب کے ذریعے دائرہ مقدمہ کی سماعت کی۔

ای پیپر دی نیشن