شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) میاں کالونی میں لو میرج کرنے والی لڑکی کے رشتہ داروں نے تشدد کرکے دولہا کے والد محمد سلیم کو مار ڈالا۔ سلیم کے بیٹے نے ذوالفقار حسین کی بیٹی سے کورٹ میرج کرلی تھی، اغوا کے مقدمہ پر پولیس نے سلیم کو پکڑا مگر مقامی سیاسی شخصیت نے محمد سلیم کو چھڑا دیا وقوعہ کے وقت وہ گھر سے بازار جا رہا تھا کہ راستے میں مہر النساءکے خاندان والوں نے ڈنڈوں، سوٹوں کے وار کرکے لہولہان کر دیا، جس سے وہ دم توڑ گیا، مقدمہ درج کر لیا گیا۔