بیجنگ (اے ایف پی) چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس گزشتہ روز اختتام پذیر ہوئی، اجلاس میں نائب صدر ژی جن سینگ آئندہ عشرے کیلئے قیادت سنبھالنے کے قریب تر ہو گئے ہیں۔ ملک بھر سے 2200 مندوبین نے 205 پارٹی ارکان کی نئی سنٹرل کمیٹی منتخب کی۔ جن سینگ کو دوبارہ کمیٹی میں منتخب کیا گیا۔ آج جمعرات کو انہیں پارٹی کا اعلی قائد بنا دیا جائے گا۔ کمیونسٹ پارٹی میں اس وقت دوگروپ ہیں سابق صدر جیانگ زیمن کو بادشاہ گر قراردیا جاتا ہے جبکہ دوسرا دھڑا صدر ہوجن تاﺅ کے اتحادیوں کا ہے جن سینگ اتفاق رائے سے آگے آنے والی شخصیت ہیں، ان کا جھکاﺅ جیانگ کی جانب ہے جبکہ لی ہو کے دھڑے بھی ہیں۔