لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیرتعلیم پنجاب میاں مجتبٰی شجاع الرحمٰن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہائر ایجوکیشن میں خواتین کا تناسب بڑھانے کے لئے بہاولپور، ملتان، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں نئی ویمن یونیورسٹیاں بھی قائم کر رہی ہے جبکہ لاہور میں جدید سٹیٹ آف دی آرٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 195 ارب روپے تعلیم کے شعبے پر خرچ کئے جائیں گے جو کہ پنجاب کے بجٹ کا 29 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تعلیمی سال کے دوران 30 لاکھ بچوں کو سکول لے کر آئے جبکہ 2012-13ءکے دوران 38 لاکھ بچوں کو سکول داخل کرایا جائے گا۔
مختلف شہروں میں نئی ویمن یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں: مجتٰبی شجاع
Nov 15, 2012