لاہور (پ ر) اتحاد اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا محمد الیاس گھمن نے کراچی میں جامع احسن العلوم کے طلبہ کی شہادت پر غم و غصہ کا اظہار اور جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم مولانا مفتی زوولی خان اور شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مسلسل دینی مدارس پر چھاپے علمائے حق اور دینی طلبہ کی شہادتیں انتہائی قابل مذمت اور پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔