کاہنہ: بھارت سے سمگل کی گئی لاکھوں کی شراب برآمد، 2 ملزم گرفتار

کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ پولیس نے بھارت سے سمگل شدہ لاکھوں روپے مالیت کی شراب پکڑ کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عرصہ سے کاہنہ سمیت گرد و نواح اضلاع میں بھارت سے سمگل شدہ شراب بھاری مقدار میں فروخت ہو رہی تھی۔ ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر ناصر چٹھہ نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کر کے رحمت چوک میں رکشہ سمیت دو ملزمان آصف، سلامت کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی دو مختلف اعلی برانڈکی شراب پکڑ لی۔

ای پیپر دی نیشن