باغ جناح میں آوارہ لڑکوں کی طرف سے خواتین کو تنگ کرنے کے واقعات میں اضافہ، وزیراعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ

لاہور (پ ر) باغ جناح میں لفنگے آوارہ لڑکوں کی ٹولیاں فیملیز اور ان کے ہمراہ آنیوالی خواتین کو تنگ کرنے لگیں۔ سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث فیملیاں باغ جناح آنے سے کترانے لگیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے اضافی نفری تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف لوگوں کا کہنا تھا کہ فیملیز کیلئے تفریح کے مواقع پہلے ہی بہت کم ہیں۔ باغات خصوصاً باغ جناح میں سکیورٹی کی غیر تسلیم بخش صورتحال تشویشناک ہے۔ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...