گزشتہ ماہ سریاب روڈ سے اغوا ہونے والے ماہرچشم سعید احمد خان کو تا حال بازیاب نہیں کرایا گیا جس پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ ایک ماہ سے جاری ہے۔ طویل ترین ہڑتال کے دوران صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں جنرل آپریشن تھٹیرز اور او پی ڈیز بند ہیں جبکہ ہسپتالوں کا رخ کرنے والے غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹز نے مغوی ساتھی ڈاکٹرکی بازیابی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے صوبے کے چارایل آرپی ڈی ہسپتالوں کو بند کرنے اوراجتماعی استعفوں پربھی جلدعمل درآمد کرنے کا اعلان کیاہے۔