محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم آج شام یا رات مکران ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اور ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملتان تیرہ، لاہور اور پشاور گیارہ، فیصل آباد میں دس، اسلام آباد سات، مظفرآباد پانچ، مری میں چھ، کوئٹہ دو، کراچی انیس، حیدرآباد میں سترہ، اور گلگت میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں آج رات اور صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
Nov 15, 2012 | 13:59