گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں گورنس اوربدعنوانی کے خاتمے کے حوالے سے منقعدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ ماضی کے ادوار میں جنرل پرویزمشرف اوراس کے حواریوں نے قومی اداروں کو بری طرح لوٹا جس کی مثالیں پنجاب بنک میں پڑنے والاسترہ ارب روپے کا ڈاکہ لاہور، قصور روڈ میں ہونے والی پانچ ارب روپے کی بدعنوانی جبکہ باب پاکستان جیسے قومی پراجیکٹ میں نوے کروڑ روپے کی بےضابگیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مگرگذشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران انہوں نے نہ صرف ان تباہ حال اداروں کو بحال کیا بلکہ صوبے میں میرٹ اور قانون کی بالادستی پر مبنی حکومت کی بنیاد رکھی۔ آج پنجاب میں بدعنوان افسران، ٹھیکیداروں، سیاستدانوں اور ماتحت عدلیہ کے افراد کا اتحاد ٹوٹ چکا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے بحثیت قوم اپنی آزادی کے چونسٹھ سال ضائع کر چکے ہیں ،اسکا ازالہ صرف تقریریں کرکے نہیں ہوگا اس موقع پر پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی صوبے بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے کہا کہ بہاراورپاکستانی پنجاب کو ایک جیسے مسائل کا سامنا رہاہے ۔ مگرانہوں نے حکومت میں آتے ہی گورنس کوبہترکرنے کے ساتھ ساتھ قانون کی بالادستی پریقین رکھا۔ نتیش کمار کا کہنا تھا کہ وہ ایسی ترقی پر یقین رکھتے ہیں جس کے ثمرات سب تک پہنچیں۔ تاہم ہمسایہ ہونے کے باعث اب ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم آپس میں لڑنے کے بجائے غربت، بے روزگاری اور دنیا کی بھلائی کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔