آئسٹس انڈر لائن کی ممتاز کاروباری سیاسی شخصیت راجہ جہلمی نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف عالمی لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے وہ اقدامات کئے جس کے بارے میں پاکستان کے کسی دوسرے لیڈر کو ہمت نہیں۔ پرویز مشرف عوام کے دلوں میں رہتے ہیں وہ انہیں اندھیروں سے نکال کر اجالوں کی طرف راغب کر سکتے ہیں۔ان کی رہائی پر پوری قوم عدالتی فیصلے کے بعد خوشی سے جھوم اٹھی ہے۔ جگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جس کی وجہ یہی ہے کہ قوم نام نہاد لیڈروں سے تنگ آ چکی ہے۔ ملک میں بعض سیاست دان ہماری سوہنی دھرتی کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر بے قصور تھے۔ ان پر مقدمات بلا جواز بلا وجہ بنائے گئے تھے تاکہ وہ سیاست چھوڑ دیں لیکن جھوٹے مقدمات بنانے والے یہ بھول گئے کہ پرویز مشرف پاکستان کے اصل شیر ہیں۔ وہ نہ تو گھبرائیں گے اور نہ جھکیں گے اور پاکستان میں رہ کر ہی مقدمات کا سامنا کریں گے ۔ نام نہاد لیڈروں کو ان کے گھونسلوں میں واپس بھیجیں گے خود پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جدوجہد کریں گے کیونکہ پاکستان کی خد مت کرنا نام نہاد لیڈروں کے بس کا کام نہیں ۔ راجہ عزیز نے کہا کہ وہ سابق صدر پرویز مشرف کو برطانیہ کی دعوت دیں گے۔ ان کی آمد پر آل پاکستان مسلم لیگ کو منظم متحرک کیا جائے گا تاکہ پاکستان کی تعمیر ازسرنو کی جائے اس موقع پر راجہ عزیز نے کارکنان میں مٹھائی کے ڈبے بھی تقسیم کئے اور سابق صدر کی صحت درازی کے لئے خصوصی دعا مانگی۔
پاکستان کی بیٹی و بین الاقوامی شہرت یافتہ ملالہ یوسف زئی 20نومبر کو یورپین پارلیمنٹ سٹراس برگ میں ریڈ کارپٹ سے گزرتی ہوئی پارلیمنٹ کے آڈیٹوریم میں پہنچے گی جہاں وہ ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کر کے اپنی طرف سے امن کے لئے کی گئی کاوشوں فروغ تعلیم کے لئے کی گئی جدوجہد اور معصوم بے بس لڑکیوں و خواتین کے لئے تعلیم پر اپنے خیالات کا اظہار کرے گی۔ اس موقع پر ملالہ یوسف زئی کے والد یوسف زئی، گورنر پنجاب چودھری سرور بھی موجود ہوں گے۔ ملالہ کے والد یوسف زئی کی کوشش ہے کہ وہ پاکستان میں ہر جگہ علم کی روشنی مہیا کرے۔ تعلیم کے لئے جدوجہد کرے تاکہ پاکستان کی بہتر انداز میں تعمیر کی جا سکے۔ توقع ہے کہ ملالہ امریکہ کے کامیاب دورہ اور صدر اوباما سے ملاقات اور پاکستانی عوام کے جذبات پہنچانے کے بعد ممبران پارلیمنٹ سے بھی اپیل کرے گی کہ وہ پاکستان میں ڈرون کو بند کرانے پر اپنا کردار ادا کریں۔