پیرس میں محفل مشاعرہ

Nov 15, 2013

صاحبزادہ عتیق الرحمن

 پیرس ادبی فورم کی صدر معروف شاعرہ نے ایک شاندار عالمی مشاعرہ کی تقریب کا اہتمام کیاگیا مشاعرہ کی مہمان خصوصی ناہید ورک تھیں جو امریکہ سے پروگرام میں شرکت کے لیے خاص طور پر تشریف لائیں اس خوبصورت تقریب میں پیرس کے مقامی شعراء عاکف غنی آصف جاوید عاصی وقار ہاشمی خالد محمود نے شرکت کی مشاعرہ کی نظامت اور میزبانی کے فرائض معروف شاعرہ سمن شاہ نے بخوبی انجام دیے جبکہ پروگرام کی صدارت پیرس کی  سیاسی اور سماجی شخصیت ناصرہ فاروقی نے کی مشاعرہ میں ناہید ورک کے کلام کو بے حد سراہا گیا اس موقع پر ناہید ورک  نے اپنے پہلے مجموعہ کلام’’ تیرے نام کی آہٹ‘‘ اور دوسرے شعری مجموعہ ’’گیلی چپ‘‘ میں سے منتخب کلام سنایا پیرس کے مقامی شاعر عاکف غنی نے اپنا کلام ترنم میں سنا کر خوب داد سمیٹی نئے شاعر خالد محمود نے اردو اور پنجابی میں غزلیں سنائی۔شاعرہ سمن شاہ نے حالات حاضرہ پر لکھا ہوا کلام سنایا جسے بہت پزیرائی حاصل ہوئی پیرس کے شاعر آصف جاوید اور وقار ہاشمی نے پنجابی مذاحیہ کلام سنا کر محفل کو زعفران کر دیا نثرنگار نوید مرزا نے شاعری پر ایک مقالہ پڑھا جس میں انہوں نے شاعری کے اہم رموز پر روشنی ڈالی بعد ازاں انہوں نے پاکستان کے معروف شاعر سعود عثمانی کا کلام سنایا جسے حاظرین نے بہت پسند کیا۔
مشاعرہ کے بعد محفل موسیقی کا دور شروع ہوا جس میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے لیے بھارت کے شہر ممبئی سے معروف گلوکارہ فریدہ خان تشریف لائیں ہوئی تھیں فریدہ خان بالی وڈ کی کئی فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں اس کے علاوہ پروگرام میں علی حافظ جن کا تعلق پاکستان سے ہیں لیکن انگلینڈ میں کافی عرصے سے مقیم ہیں اور وہاں کافی مقبولیت رکھتے ہیں پیرس کے معروف طبلہ نواز،نواز خان نے اپنے فن سے موسیقی کی اس تقریب کو چار چاند لگا د یئے۔
پیرس ادبی فورم کی روح رواں سمن شاہ نے پروگرام کے آخر میں خاص طور پر محترمہ ناصرہ فاروقی کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب کی تیاری کے تمام مراحل میں ہر طرح سے ساتھ دیا اس حسین محفل میں پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی ادبی سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والے حضرات کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔  

مزیدخبریں