سےنئر ڈاکٹرز/کنسلٹنٹس ڈےنگی مرےضوں کو صبح وشام دےکھنے کے پابند ہیں: خواجہ سلمان رفیق

سےنئر ڈاکٹرز/کنسلٹنٹس ڈےنگی مرےضوں کو صبح وشام دےکھنے کے پابند ہیں: خواجہ سلمان رفیق

لاہور (خصوصی رپورٹر) مشےر وزےراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفےق نے کہا ہے کہ وزےراعلیٰ محمد شہباز شرےف کی ہداےت پر سےنئر ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس کو ہسپتالوں مےںزےر علاج ڈےنگی کے مرےضوں کا صبح و شام معائنہ کرنے کا پابند بنادےاگےا ہے تاکہ کلےنےکل مےنجمنٹ کو مزےد بہتر بنا کر ڈےنگی کے مرےضوں کوجلدازجلد صحت ےاب کےا جاسکے۔انہوں نے ےہ بات سروسز ہسپتال اور مےو ہسپتال مےں زےر علاج ڈےنگی کے مرےضوں کی عےادت کے موقع پرکہی۔ سپےشل سےکرٹری ہےلتھ بابر حےات تارڑ،ڈائرےکٹر جنرل ہےلتھ ڈاکٹر زاہدپروےز، چےف منسٹر ڈےنگی رےسرچ سےل کے انچارج اور ماہر حشرات پروفےسر ڈاکٹر وسےم اکرم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔خواجہ سلمان رفےق نے ڈےنگی وارڈ مےں زےر علاج مرےضوں کی فرداً فرداً خےرےت معلوم کی اور تمام مرےضوں کی بےماری کی صورتحال کے بارے مےں ڈاکٹروں سے برےفنگ لی۔انہوں نے اس موقع پر تمام مرےضوں سے ان کا پےشہ ،رہائشی پتہ اوردےگر معلومات بھی حاصل کےں تاکہ ان کو ہونے والے ڈےنگی بخار کی نوعےت کا پتہ چلاےاجاسکے۔اس موقع پر خواجہ سلمان رفےق نے محکمہ صحت کے افسران کو ہداےت کی کہ ڈےنگی کے تمام کنفرم مرےضوں کے گھروں اوران کے اردگرد کے علاقوں مےں کےس رسپانس کے لےے طے شدہ SOPsپر عملدرآمد کو ےقےنی بناےا جائے تاکہ متعلقہ بستےوں مےں بےماری کو پھےلنے سے روکا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن