بلدیاتی الیکشن میں30 جنوری سے تاخیر نہ کی جائے : کنور عمران

بلدیاتی الیکشن میں30 جنوری سے تاخیر نہ کی جائے : کنور عمران

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید نے کہاکہ 30جنوری کو ہی بلدیاتی الیکشن صوبے میں کروا دیئے جانے چاہیے اس میں مزید تاخیر نہ کی جائے ، ڈی سی او اور کمشنر کے حلقہ بندیوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل کرنے کا عدلیہ کے پاس موقع فراہم ہونا چاہئے ،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد جماعتی بنیادوں پر ہونے والے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قواعد و ضوابط طے کر کے جلد از جلد اعلان کیا جائے، امیدواران کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مزید موقع دیا جائے ، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پارٹی آفس کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقعہ پر ان کے ہمراہ چودھری شفقت کجر، عامر گجر،انیس ریاست ورک ایڈووکیٹ، چوہدری مشتاق ورک آف کلہ ،چوہدری معراج خالد گجر،شیخ زین ندیم، چوہدری اقبال گوپے رائ، چوہدر فیض الرسول گجر،انعام الحق گجر زوار حسین گھمن ، راشد منیر ،خرم شہزاد ورک ،کاشف نعمت،سردار محمد آصف ڈوگر، سید محمد علی شاہ، یونس سراء، شکیل انجم، راﺅ عبدالوحید، شمس الحق چوہدری، خرم ریاض کاہلوں،شمس بھٹی،نعیم سرائ، عمران الحق،قیصر ذوالفقار بھٹی اور ملک سرفراز کھوکھربھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...